ڈھاڈر میں بولان کے علاقے پیر پینجہ کے مقام پر دو موٹرسائیکل سوار تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں جا گرے۔
جس کے نتیجے میں دونوں افراد ہلاک ہوگئے جن کو لیویز کے اہلکاروں نے سول ہسپتال مچھ منتقل کیا۔
ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت سیف اللہ ولد حلم خان اور دوسرے کی شناخت ظفراللہ ولد رحمت اللہ سے ہوئی دونوں کا تعلق ضلع مستونگ سے ہے۔
دریں اثنا کوہلو میں بجلی کاکرنٹ لگنے سے نوجوان ہلاک ہوگیا۔
گزشتہ روز کوہلو کے نواحی علاقے ڈیری فارم میں ہائی وولٹج تار کا کرنٹ لگنے سے 24سالہ نوجوان شبیر لوہارانی موقع پر دم توڑگیا۔
ریسکیو حکام نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔