سی ٹی ڈی کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے بلوچستان کے شہر تربت میں ایک کارروائی کے دوران ایک مبینہ خودکش حملہ آور سمیت 3ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق بلو چستان کے ضلع تربت میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس میں مبینہ خود کش بمبا رسمیت تین ملز مان کو گرفتار کر لیا گیا ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ملز مان رواں ماہ گوادر میں چینی بس کانوائے پر خودکش حملے کی سہولت کاری میں ملو ث تھے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان کاکہنا تھا کہ دہشت گر دی کے ان واقعات کے ماسٹر مائنڈ ہمسایہ ملک میں موجو د ہے۔
واضع رہے کہ سی ٹی ڈی کی اب تک متعددکارراوئیاں جعلی نکلی ہیں۔جس میں مشتبہ افراد کے خلاف مقابلوں اور گرفتاریاں شامل ہیں۔ان جعلی مقابلوں میں ایسے افراد کی شناخت سامنے آئی ہیں جو سالوں سے لاپتہ تھے۔