کوئٹہ، منگچر،بلیدہ سے 4افراد جبری طورپرلاپتہ،کیچ میں ایک شخص کی خودکشی

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے مختلف علاقوں کوئٹہ، منگچر اور بلیدہ سے ایک استاد سمیت 4افرادکی فورسز کے ہاتھوں جبری طور گمشدگی جبکہ کیچ سے ایک شخص کی خودکشی کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔

مقامی میڈیا ”دی بلوچستان پوسٹ“کے مطابق بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے عرفان زہری نامی نوجوان دو روز قبل لاپتہ ہوئے ہیں، عرفان زہری ایک سماجی کارکن ہیں۔

اسی طرح کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ برما ہوٹل سے خضدار کا رہائشی شخص گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی اور دیگر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے برما ہوٹل میں ڈرائیوروں کے لیے مختص رہائشی کوارٹر سے استاد منیر رئیس ولد شکر خان سکنہ زہری خضدار کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا۔ استاد منیر رئیس مسافر وین چلاکر اپنا گزر بسر کرتے ہیں۔

دریں اثنابلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ میں سے بھی ایک نوجوان کو گرفتاری کے بعد لاپتہ کیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے گھروں پر چھاپے مارے اور لوگوں کو بھی ہراساں کیا گیا جبکہ ندیم ولد ابراہیم سکنہ بلیدہ کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

علاوہ ازیں جبری طور پر لاپتہ ایک شخص کی شناخت قادر زہری کے نام سے ہوئی ہے جو ایک استاد ہے اور ماڈل پبلک ہائی سکول کے نام سے ایک سکول چلاتے ہیں جبکہ خضدار کے تحصیل زہری میں ایک مفت ٹیوشن سینٹر قائم کرچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق 17 ستمبر کو جب وہ ضلع قلات کے علاقے منگچر جارہے جہاں وہ بطور انجینئر ڈیم پر کام کررہے تھے کہ انہیں پاکستانی فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق انہیں سیکورٹی فورسز کی جانب سے دھمکیاں بھی ملی تھیں اور انہیں پوچھ گچھ کے لیے خضدار میں آرمی چھاؤنی میں بھی طلب کیا گیا تھا۔

قادر زہری کے جبری گمشدگی کے دن پاکستانی فورسز کی بڑی تعداد نے زہری میں اس کے اسکول کو کئی گھنٹوں تک گھیرے میں رکھا۔ عینی شاہدین کے مطابق جب فورسز اہلکاروں سے اسکول کو گھیرنے کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے کہا وہ“جی پی ایس سسٹم کو کیلیبریٹ کر رہے ہیں۔”

جبکہ کیچ میں ایک شخص کی خودکشی کا واقعہ رپورٹ ہو اہے۔

خودکشی کا واقعہ تربت کے علاقے گلشن آباد میں پیش آیا ہے اور خودکشی کرنے والے شخص کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ نشے کا عادی تھا۔

خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت چاکر ولد گل شیر کے نام سے ہوئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ روز پیش آیا ہے جنہیں گذشتہ روز مقامی قبرستان میں دفنا دیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مذکورہ شخص کے مزید تین بھائی بھی منشیات کے عادی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment