وارث رضا کی اغوا نما گرفتاری صحافیوں کی آواز دبانے کی کوشش ہے، بی یو جے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے کراچی سے سینئر صحافی وارث رضا کو رات گئے گھر سے حراست میں لئے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے صحافیوں کی آواز دبانے کی کوشش قرار دیا۔

بی یو جے نے کہا کہ وارث رضا آزادی صحافت اور اظہار رائے کیلئے اٹھنے والی ہر تحریک میں ہر اول دستے کا حصہ رہے ہیں ان کی گرفتاری قابل افسوس ہے۔

بی یو جے اسے آزادی صحافت پر حملہ تصور کرتی ہوئے مطالبہ کرتی ہے کہ سینئر صحافی وارث رضا کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور جو عناصر ان کی اغوا نما گرفتاری میں ملوث ہیں انکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور اگر وارث رضا پر کوئی الزام ہے یا ان سے کوئی مسئلہ درپیش ہے تو اس کی صورتحال سے آگاہ کیا جائے۔

بی یو جے نے بیان میں کہا ہے کہ وارث رضا کی آزادی صحافت کیلئے خدمات اور جدو جہد کسی سے پوشیدہ نہیں اس طرح کے ہتھکنڈوں سے صحافیوں کو آزادی صحافت کی جدو جہد سے نہیں ہٹایا جاسکتا۔

Share This Article
Leave a Comment