ٹرک ٹرانسپورٹرز کا 27 ستمبر کو کوئٹہ میں کسٹمز آفس کے سامنے دھرنے کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

کوئٹہ میں آل بلو چستان گڈز ٹرک ٹرنسپورٹ کمپنیز ایسو سی ایشن کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ریاست کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ٹرک ما لکا ن کو چمن شاہراہ پر تحفظ فراہم کرے لیکن حکومت تحفظ فراہم کر نے میں مکمل طورپر ناکام ہو چکی ہے 27ستمبر کو ٹرکوں کو شہر میں داخل کر کے کسٹم ہاؤس، آئی جی پو لیس کسٹمز کوئٹہ کے آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے۔

یہ بات آل بلو چستان گڈز ٹرک ٹرنسپورٹ کمپنیز ایسو سی ایشن کے رہنماء نوراحمد کاکڑ، حاجی اسلم اچکزئی، عبدالمجید نے کوئٹہ میں پریس کانفر نس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ چمن شاہر اہ پر حکومتی سیکورٹی ادارے پرائیویٹ وگوں کے سا تھ مل کر ناجائز رقم وصول کر تے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چمن سے کوئٹہ تک چالیس سے پچاس ہزار روپے ناجائز رقم حکومتی سیکورٹی اداروں اور پرائیویٹ لوگوں کو دینے پڑتے ہیں اگر نہ دیں تو مختلف طریقوں سے دھونس دھمکیوں کے ذریعے وصول کرتے ہیں یہ صورتحال اب نا قابل بر داشت ہو گئی ہے ریاست کو چاہیے وہ ٹرک مالکان کو تحفظ فراہم کرے۔

Share This Article
Leave a Comment