اوستہ محمد سے لاش برآمد،مچھ سے کوئلہ کانکن ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

اوستہ محمد میں النور ہوٹل ہجوانی قبرستان سے 12سالہ نوجوان کی مسخ شدہ نعش ملی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ پر نعش کو مردہ خانہ میں رکھ دیا جبکہ بچے کی ابھی تک شناخت نہ ہو سکی۔

پولیس کے مطابق نعش پانچ روز کا ہو سکتا ہے۔

مزید میڈیکل رپورٹ کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

دریں اثنا بلوچستان کے ضلع مچھ میں مقامی کوئلہ کان میں بجلی کاکرنٹ لگنے سے ایک کانکن ہلاک ہوگیاہے۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مچھ کے مقامی کوئلہ کان میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے کان کن گل زمان ولد علی خان سکنہ مچھ جاں بحق ہوگیا۔

لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment