بلوچستان نیشنل پارٹی کے اپوزیشن رکن اسمبلی ثنابلوچ نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہے صرف بلوچستان کی مفاد کیلئے جمع کرائی ہے، ہم نے چھنگاری دی ہے آ گ تو باپ پارٹی کے ناراض اراکین نے جام کمال کے خلاف لگائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے شخصی امر سے جان چھڑانا ضروری ہوگیا ہے ہمارے نمبر گیم پورے ہیں جو بلوچستان کا درد سمجھتے ہیں وہ اراکین اسمبلی ہمارے کاروان میں شامل ہیں۔ اگر ہمارے نمبر گیم پورے نہیں ہوتے توجہاز میں چیئرمین سینیٹ سمیت دیگر لوگ بلوچستان آکر جام کمال کو بچانے نہیں آتے۔
ان خیالات کا اظہاراے آر وائی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اتحاد بلوچستان کے عوام کی طرف سے ہے،آپ عوام کو دیکھ لیں،بلوچستان میں 3سال سے شخصی امریت قائم کی گئی ہے، جمہوریت کی آڑ میں اس کی تصور تک آپ نہیں کرسکتے ہیں۔ بلوچستان کے ادارے جس طرح مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں، بلوچستان میں 3سالوں میں 4چیف سیکرٹریز آئی جی پولیس تبدیل ہوئے ہیں کوئی سیکرٹری 3مہینے سے زیادہ ٹکتانہیں ہے،بلوچستان میں اتنی خامیاں پیدا کردی ہیں اور اربوں روپے بانٹنے شروع کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ جام کمال نے اپنے جماعت کے اراکین اسمبلی کے ساتھ ناانصافی کی ہے،اپوزیشن کو تو شہری نہیں رعایا سمجھتے ہیں اورا سپیکر بلوچستان سمیت اکثر وزراء ناراض ہیں جن کو وزارتیں دی تھی ساتھ ہی تمام محکمے کے سیکرٹریز کو منع کیا تھا کہ ان کی بات نہ مانی جائے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے اندر 18سے 19کی قریب ناراض ارکان ہیں یہ شخصی آمریت اور بلوچستان میں مخل شاہی کی طرح ہر شخص جو ہے ایک شخص کو جواب دہ ہے۔