گورنر ہاؤس سیکرٹریٹ نے تحریک عدم اعتماد واپس کردیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان گورنرہاؤس سیکرٹریٹ نے کٹھ پتلی وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد تیکنیکی غلطی کے باعث واپس کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 14ستمبر کو متحدہ اپوزیشن کی جانب سے کٹھ پتلی وزیراعلیٰ جام کمال خان کے خلاف بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی تھی۔

بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے متحدہ اپوزیشن کی طرف سے تحریک عدم اعتماد کوگورنر ہاؤس سیکرٹریٹ میں ارسال کیاگیاتھا۔

ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس سیکرٹریٹ نے تحریک عدم اعتماد میں تکنیکی غلطی نکالی ہے جس کے بعد تحریک عدم اعتماد بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ واپس ارسال کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد میں پائی جانے والی تکنیکی غلطی درست کرنے کے بعد دوبارہ جمع کرائیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment