بلوچی زبان دی ہے،جام کمال کیساتھ نہیں چل سکتے، قدوس بزنجو

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف عدم اعتماد کے معاملہ پر حکومت کے ناراض اراکین کی اسد بلوچ کی رہائشگاہ پر اہم بیٹھک ہوئی۔

اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کی صدارت میں ہونے والی اس بیٹھک میں 13 حکومتی ممبران اسمبلی نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق بیٹھک میں 12 بلوچستان عوامی پارٹی اور پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نصیب اللہ مری بھی شریک ہوئے۔

چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی سے ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق عبدالقدوس بزنجو نے ممبران کو آگاہ کیا۔

عبدالقدوس بزنجو نے ممبران کو بریفنگ میں بتایا کہ بلوچی روایات کے مطابق زبان دی ہے اب جام کمال کے ساتھ نہیں چل سکتے۔

انہوں نے کہا ہمارے خلاف اگر مقدمات بنا ئے جائیں یا کچھ بھی کر لیں اب جام کمال کا ساتھ نہیں دیں گے۔

عبدالقدوس بزنجو نے ناراض ممبران سے گفتگو میں کہا جام کمال کے علاوہ کوئی بھی قبول ہے۔

Share This Article
Leave a Comment