بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادی گئی۔

منگل کی رات 9بجکر15منٹ پربی این پی کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ملک نصیر شاہوانی نے ارکان صوبائی اسمبلی اختر حسین لانگو،ثناء بلوچ،حمل کلمتی،نصراللہ زیرے،میر زابد ریکی،شام لعل لاسی،یونس عزیز زہری، احمد نواز بلوچ سمیت متحدہ اپوزیشن کے 16ارکان کے دستخط سے عدم اعتماد کی تحریک سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کروادی ہے۔

درخواست میں کہا گیا نے کہ گزشتہ تین سال میں جا م کمال کی خراب حکمرانی کے باعث بلوچستان میں شدید مایوسی،بدامنی،بے روزگاری اور اداروں کی کارکردگی شدید متاثر ہوئی ہے۔ آئین کی شق 37اور38کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر منصفانہ، عدم مساوات اور متعصبانہ ترقیاتی بجٹ پیش کئے جس سے دانستہ طور پر علاقوں میں پسماندگی،محرومی اور بدامنی میں انتہا درجہ کا اضافہ ہوا ہے،بلوچستان میں قتل،اغواء، چوری،ڈکیتی اور دہشت گردی کے باعث عوام ہر روز سراپا احتجاج ہیں اورشدید عدم تحفظ کا احساس پایا جاتا ہے۔

بلوچستان کے حقوق کے حوالے سے جام کمال نے وفاقی حکومت کے ساتھ آئینی اور بنیادی حقوق کے مسائل پر انتہائی غیر سنجیدگی کاثبوت دیا جس سے صوبہ میں بجلی،گیس،پانی اور شدید معاشی بحران پیدا ہوا ہے۔

درخواست وصول کرتے ہوئے سیکرٹری اسمبلی نے کہا کہ آپ نے ایک آئینی اورقانونی اقدام اٹھایا ہے ہم اس تحریک عدم اعتماد کے معاملے کو قانون کے مطابق دیکھیں گے اورقانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔

Share This Article
Leave a Comment