کوئٹہ سریاب روڈ پہ بلوچستان یونیورسٹی کے بمقابل واقع علاقے شفیع کالونی میں پاکستانی فورسزنے ایک گھر پر چھاپہ مار کر نوعمر منیب علی بڑیچ ولد نور علی بڑیچ کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا۔
جبری گمشدگی کا یہ واردات چار ستمبر کو کیا گیا۔
منیب علی کوئٹہ ڈگری کالج میں ایف ایس سی طالب علم ہے۔
خاندانی ذرائع نے منیب علی بڑیچ کے فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ منیب علی کو رہا کیا جائے۔