سندھودیش نیشنل فریڈم پارٹی (جسمم)کے چیئرمین شفیع برفت نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سندھی، افغان، پشتون، بلوچ، پی او کے، گلگت بلتستان کے سیاسی رہنماؤں، دانشوروں، صحافیوں، سیاسی کارکنوں کو خطے میں پاکستان کی دہشتگردی، فاشزم، بربریت اور افغانستان کے قومی سماج کے خلاف پاکستان کی طرف سے مسلسل مداخلت اورسازشیں کرنے، تاریخی قوموں کو پاکستان کی غیر فطری ریاست میں مذہب کے نام پر پنجابی استعمار کی طرف سے غلام بنانے، افغانستان میں پاکستان کی فوج اور آئی ایس آئی کی طرف سے مذہبی انتہا پسند اور دہشتگرد تنظیموں آئی ایس آئی ایس، حقانی نیٹ ورک، القاعدہ اور طالبان کو پھر سے منظم کر کے خطے میں دہشتگردی کروانے کے لیے تیار کرنے، خطے کی قومی تحریکوں، سیاسی، جمہوری اور سیکیولر سیاسی قوتوں کے خلاف مذہبی انتہا پسندی کو مد مقابل لانے کی سازش کرنے کے خلاف خطے کی تاریخی قوموں کا سیاسی اتحاد وقت کی اہم تقاضا سمجھتے ہوئے دہشتگرد، غیر فطری فاشسٹ ریاست پاکستان کے خلاف پائیدار سیاسی اتحاد کی دعوت دی جاتی ہے، تاکہ عالمی اداروں اور بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کی دہشتگردی، فاشزم اور بدمعاش کردار کو بے نقاب کیا جائے۔