میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں بے ضابطگیاں اور طلباء پر پولیس تشدد کے خلاف کوئٹہ میں طلبا کا احتجاج پریس کلب کے سامنے جاری ہے۔
گذشتہ روز پولیس نے آن لائن ٹیسٹ کے خلاف احتجاج کرنے پرطلبا کو بد ترین تشد دکا نشانہ بنایاجس سے کئی طلبہ زخمی ہوگئے تھے۔جبکہ متعددطلباکو گرفتار کیا گیا۔
احتجاجی طلبہ نے پی ایم سی کے تحت آن لائن انٹری ٹیسٹ کی منظوری کورد کرتے ہوئے کہا کہ آئن لائن ٹیسٹ میں انٹرنیٹ مسائل کا سامنا رہتاہے۔
طلبا کا کہناہے کہ کے پی ایم سی ماضی کی طرح فزیکل ٹیسٹ لے کی پی ایم سی کے خلاف نعرے بازی طلباء پرپولیس گردی نامنظور کے نعرے تشدد کرنے والے پولیس کے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔