نوکنڈی میں پانی کی شدید قلت کیخلاف آال پرٹیز کی جانب سے احتجاجی ریلی ومظاہرہ کیا گیا۔
احتجاجی مظاہرے سے نیشنل پارٹی تحصیل نوکنڈی کے صدر واحدبخش شیرزئی جمعیت علما اسلام کے مفتی خلیل الرحمن حسنی پاکستان مسلم لیگ نون رخشان ڈویزن کے سیکرٹری حاجی عطااللہ حسن زئی جمعیت طلبااسلام نوکنڈی کے صدرحافظ میں ہونس نیشنل پارٹی کے مولابخش بلوچ اور مسلم لیگ کے ملک سعیدمحمدزئی نے خطاب کیا۔
مقررین کا کہنا تھاکہ بلوچستان کا امیرترین خطہ ریکوڈک سیندک اورچکندک جیسے سونے اور چاندی کے مالک تحصیل نوکنڈی کیلوگ پانی کے بوندبوندکوترس رہے ہیں۔ چالیس کروڑ روپے گھٹ واٹرسپلائی بری طرح ناکام ہوچکی ہیں جبکہ بوٹیگ واٹرسپلائی کو نئے جرنیٹرز کے لئے پی ایچ ای اور عوامی نمائندوں کے پاس فنڈز نہیں اور پی ایچ ای کے آفسران نے پندرہ کروڑ روپے محکمہ کے اکاونٹ سے نکالے ہیں۔ کرپشن کمیشن کے لئے تحصیل نوکنڈی آبنوشی کوہدف بنایا گیا۔
مقررین نے عوامی فنڈز کی تحقیقات اورذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگرا یسا نہیں کیا گیا تو دیگر سخت احتجاجی تحریک چلائیں گے۔
مظاہرے میں ممتاز قوم پرست رہنماسردارعطااللہ خان مینگل کی ایصال ثواب کے لئے دعاکیاگیا۔
آبنوشی کے لئے آل پارٹیز کی جانب سے احتجاجی ریلی بازار سے ہوتے ہوئے شہیدحمیدچوک پرمظاہرے کی شکل میں جمع ہوئے۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ گذشتہ چھ مہینوں سے پانی کی صورتحال روز بروز گھمبیرہوتاجارہاہے نہ محکمہ اپنی ذمہ داری پوری کرنے کی کوشش کررہاہے نہ ہی عوامی نمآئندے اس میں دلچسپی لے رہے ہیں تحصیل نوکنڈی آبنوشی کے نام پر کروڑوں روپے کمیشن کرپشن کے نظر ہوگئے نیب سمیت دیگر ادارے اپنی ذمہ داریاں نبھانے سے کتھرارہے ہیں اس لئے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ گھٹ واٹرسپلائی سکیم کی ناکامی کی تحقیقات کرکے کرپشن وکمیشن کرنے والوں کو سزا دی جائے بوٹیگ واٹرسپلائی میں نئے جرنیٹرزودیگرمرمتی کام کرکے اسے بہتربنایا جائیں اور بوٹیگ کے لئے لاکھوں روپے کے غیرمعیاری سستے جرنیٹرزوسامان کی خریداری کرنے والوں کے خلاف بھی تحقیقات کیاجائے۔
مقریرن نے مزید اپنے خطاب میں کہاکہ تحصیل نوکنڈی اور ضلع چاغی میں بیروزگاری عام ہیں ایران اورافغانستان کے بارڈرز پر لوگوں کا کاروبار وگزربسروابستہ ہیں مگر اب تمام بارڈرز تفتان بازارچہ راہداری گیٹ کو بندکرکے لوگوں کامعاشی قتل اور دوبرادر اسلامی ممالک میں رہائش پذیر آپس میں رشتہ داروں کو ایک دوسرے سے ملنا جلنا بھی بندکیاجارہاہے جوکسی صورت قبول نہیں اس لئے مطالبہ کرتے ہیں کہ تفتان بازارچہ راہداری گیٹ روتک بارڈر سمیت تمام سرحدی گیٹ بحال کئے جائیں تاکہ لوگ اپنے گھروں کے چولہے روشن کرسکیں۔
مظاہرے میں سیندک پروجیکٹ اور بی ایم ای کمپنی میں مقامی بلوچ ملازمین ومقامی آبادی کے ساتھ جاری مظالم ناانصافیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاگیا کہ ان مظالم کے خلاف بھی ہم آواز بلند کرتے رہیں گے مظاہرے میں یہ اعلان کیا گیا کہ پانی کا مسئلہ اگلے جمعہ تک حل نہیں ہوا تو شٹرڈاون جلسہ عام اور آخر میں پہیہ جام ہڑتال تک جائیں گے۔