بلوچستان میں افغان مہاجرین کی آمد کا سلسلہ جاری،8 لاکھ کی آمد متوقع

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

افغانستان کی صورتحال کے باعث پاک افغان سرحدی علاقوں کے غیر معروف راستوں سے محدود پیمانے پر افغان باشندوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے لیکن بلوچستان حکام کاکہنا ہے کہ ابھی صوبے میں افغان پناہ گزین کی آمد نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی اس حوالے سے صوبے میں کوئی کیمپ بنایا گیا ہے دوسری جانب محکمہ صحت نے افغان پناہ گزین کی متوقع آمد کے پیش نظر کنٹی جنسی پلان مرتب کرلیا۔

افغانستان کے غیر یقینی حالات کے پیش نظر وہاں کے مختلف علاقوں سے افغان باشندے بلوچستان میں مقیم اپنے رشتہ داروں کے پاس نقل مکانی کررہے ہیں یہ افراد کوئٹہ،قلعہ عبداللہ اور چاغی کے علاقوں میں آرہے ہیں اس سلسلے میں کمشنر افغان ریفیوجیز بلوچستان مسعود احمد خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ابھی تک کوئی افغان پناہ گزین نہیں آئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی یا صوبائی حکومت کی جانب سے بھی افغان پناہ گزین کیلئے کوئی کیمپ قائم کرنے کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے ہیں دوسری جانب بلوچستان کے محکمہ صحت نے صوبے میں افغان مہاجرین کی متوقع آمد کے پیش نظر کنٹی جنسی پلان تشکیل دے دیا ہے پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں لگ بھگ آٹھ لاکھ افغان مہاجرین کی آمدمتوقع ہے۔

Share This Article
Leave a Comment