بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے کلی بادیزھی خروٹ آباد میں ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے 3بچے ہلاک ہوئے ہیں۔
ایدھی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے بچوں کی میتیں ہسپتال پہنچائی گئی ہیں۔
دریں اثناکچلاک بازارمیں دکان مہندم ہونے سے دوخواتین ہلاک جبکہ بچی اوردکاندارمعجزانہ طورپر بچ گئے۔
کچلا ک بازارمیں وزیر شاپنگ سینٹر سے متصل نئی مارکیٹ کی تعمیر کے زیر زمین تہہ خانہ کی کھدائی کے دوران مین روڈپر واقع کراکری کی دکان مہندم ہونے کی وجہ سے دکان کی چھت گاہک خواتین پر گرگئی،جس سے دونوں خواتین کو انتہائی نازک حالات میں نزدیکی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں خواتین زندگی سے ہاتھ دو بیٹھے۔جبکہ خواتین کے ساتھ تقریبا 4سالہ بچی اوردکاندارمعجزانہ طورپر بچ گئے۔
خبرسنتے ہی حادثے سے متاثرہ گھرمیں گہرام مچ گیا،جبکہ علاقے میں کوئی ریسکیوسینٹراورعملہ نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں نے اپنی مددآپ کے تحت ملبہ ہٹاکرزخمیوں کو نکالا۔