بی ایل اے کے حملے فورسز کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے سے نہیں روسکتے،جام کمال

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیراعلیٰ جا م کمال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ریاست مخالف بی ایل اے کے حملے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کوا پنی ذمہ داریاں ادا کرنے سے روک نہیں سکتے۔

ہمیں معلوم ہے کہ دشمن ہم پر اس طرح وار کر رہا ہے،شہدا کے لواحقین انکی میتوں کی تدفین کردیں۔

جام کمال نے کہا کہ بی ایل اے کے حملے عوام اور سیکورٹی فورسز کو انکے فرائض کی ادائیگی سے نہیں روک سکتے۔

انہوں نے کہا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ جنہوں نے زیارت واقعہ کیا ہے اوراسکی ذمہ داری بھی لی ہے لیکن پھر بھی کچھ لوگوں کی طرف سے خاموشی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment