مستونگ: کردگاپ سے فورسز ہاتھوں 2 نوجوان جبری طور پر لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کردگاپ کے رہائشی دو نوجوانوں کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

مقامی میڈیا ”دی بلوچستان پوسٹ“نے اپنے ذرائع کے کے حوالے سے رپورٹ کی ہے کردگاپ کے رہائشی نوجوانوں ذاکر بلوچ ولد محمد یوسف اور مدثر ولد ٹکری سیف اللہ سرپرہ کو گذشتہ روز پاکستانی فورسز نے اس وقت حراست میں لیکر لاپتہ کردیا جب وہ نوشکی کی جانب جارہے تھے۔

مذکورہ نوجوانوں کو لاپتہ کرنے کے بعد شام کے وقت ایف سی(فرنٹیئرکور) اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ذاکر بلوچ کے گھر پر چھاپہ مارا، اس دوران گھر کی تلاشی لی گئی جبکہ گھر میں تھوڑ پھوڑ کی گئی۔ فورسز اہلکاروں نے علاقے میں فٹ بال اور کرکٹ گراونڈ پر موجود لوگوں کو زدکوب بھی کیا۔

Share This Article
Leave a Comment