بلوچستان کے علاقے مشکے میں پاکستانی فوج کی فوجی بربریت جاری ہے جہاں ہیلی کاپٹروں کی پروازیں اورجنگلات کو نذرآتش کرنے کی اطلاعات ہیں۔
سنگر میڈیاکی نیوز ڈیسک کو علاقائی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق آج بروزپیر کو پاکستانی فوج کے زمینی و فضائی دستوں کی جانب سے مشکے کے مغربی پہاڑی علاقوں میں فوجی بربریت جاری ہے۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ اس فوجی بربریت میں چار ہیلی کاپٹر حصہ لئے ہوئے ہیں جومشکے کے سولیرپہاڑی علاقوں میں وقفے و قفے سے گشت کر رہے ہیں۔
جبکہ زمینی فوج نے ترکانی و بٹیجی کے علاقوں کے جنگلات نذر آتش کردیے ہیں۔
مقامی ذرائع بتاتے ہیں فوجی بربریت جاری ہے اور علاقے میں خوف وہراس سے لوگوں گھروں میں محصور ہیں۔لیکن ابھی تک کسی قسم کی کوئی گرفتاری یا جبری گمشدگیاں نہیں ہوئی ہیں۔