پنجگور سے ایک شخص جبری لاپتہ،کیچ سے ایک لاپتہ شخص رہا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستانی فورسز نے پنجگور کے علاقے کیلکور میں ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

جسکی شناخت حکیم ولد غلام محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

مقامی میڈیا ”دی بلوچستان پوسٹ“نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایاہے کہ مذکورہ شخص کو پاکستانی فورسز نے کیلکور کے علاقے گڈگی زراگو سے حراست میں لے کر اپنے ساتھ لے گئے ہیں جس کے بعد اس کے حوالے سے خاندان کو کچھ معلوم نہیں وہ کہاں اور کس حال میں ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ دو سال قبل بھی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا جو ایک سال کی طویل گمشدگی کے بعد بازیاب ہوئے تھے۔

دریں اثنا ادھر کیچ سے اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 12 اگست کو دشتی بازار سے لاپتہ ہونے والے اخلاق ولد پیر بخش بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment