نوشکی میں رخشان ڈویژن کے ٹرانسپورٹرز نوشکی کسٹم اور ایف سی کے ہاتھوں رل گئے۔
بھتہ خوری تنگ آکر ٹرانسپورٹ مالکان نے نوشکی اسٹیشن کے مقام پر احتجاج کیمپ لگا دیا۔
کل سے نوشکی کے مقام پر ٹرانسپورٹرز احتجاجاً اپنی گاڑیاں کھڑی کرینگے۔
مسائل حل نہ ہونے پر نوشکی کے مقام پر کوئٹہ تفتان شاہراہ کو غیر معینہ مدت تک بند کیا جائے گا۔
آل بلوچستان بس فیڈریشن کے صوبائی نائب صدر حاجی ملک شاہ جمالدینی،آل بلوچستان بس فیڈریشن تفتان کے جنرل سیکرٹری حاجی عبدالمالک محمد حسنی اور نوشکی بس فیڈریشن کے صدر نظر محمد مینگل نے احتجاجی کیمپ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ نوشکی کسٹم اور ایف سی تفتان روٹ کے ٹرانسپورٹرز سمیت کاروباری حضرات کے لیے درد سر بن گئے ہیں۔
آئے روز نوشکی آر سی ڈی شاہراہ پر بس اور کوچز کو روک کر مذکورہ بالا اداروں کے اہلکار چند کاٹن بسکٹ صرف وایران سے آنے والی دیگر اشیا خوردنی کو اتار کر گھنٹوں تک ٹرانسپوٹرز اور مسافروں کو ذلیل کرتے ہیں اور کسٹم حکام ٹرانسپوٹرز اور مال مالکان سے لاکھوں روپے رشوت لیتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم کء دہائیوں سے کوئٹہ تفتان روٹ پر ٹرانسپورٹ چلا کر اپنی بچوں کے گزر بسر کرنے کے لیے محنت مزدوری کرتے ہیں۔
اور اب ایسا لگ رہا ہے کہ ہمارے بچوں کی منہ سے نوالہ چھین کر ہمیں احتجاج پر مجبور کیا جارہا ہیں انہوں نے کہا کہ جب سے کسٹم کے موجودہ کسٹم ڈی سی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالا ہے نوشکی کسٹم کا رویہ ٹرانسپوٹرز کیساتھ غیرمنصفانہ اور ظالمانہ ہوتا چلا رہا ہیں انہوں نے کہاکہ ہمیں نہ احتجاج کا شوق ہے اور نہ ہی ہم اپنے عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
لیکن بہ حالت مجبوری ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ احتجاجا روڈ پر بیٹھ گئے ہیں اور کل یعنی بروز ہفتہ سے دو دن کے لئے ہم اپنی تمام گاڑیاں روڈ پر کھڑی کرینگے اور اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو دو دن کے بعد ٹرانسپوٹرز مجبورا کوئٹہ تفتان شاہراہ کو غیر معینہ مدت کیلئے بلاک کرکے کسٹم نوشکی اور ایف سی نوشکی کے خلاف سخت سے سخت احتجاج کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے رخشان ڈویژن کے تمام اضلاع کے ٹرانسپورٹرز کو اعتماد میں لیا گیا ہے اور ہم رخشان ڈویژن کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس حوالے تعاون کریں۔