آواران کے تحصیل مشکے کے پہاڑی علاقوں کھلان، راحت،اسپیت کوہ، پتندر سمیت دوسرے ندی نالوں میں پاکستانی فوج کے زمینی دستے پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے پہاڑوں پر مورچے سنبھال لیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق جب بھی فوج پہاڑوں پر مورچہ زن ہوجاتا ہے تو اس کے بعدجنگی ہیلی کاپٹر اس علاقے میں پہنچ کر شیلنگ کرتے ہیں۔
کہا جارہا ہے کہ گذشتہ روز بھی انہی علاقوں میں دو جیٹ طیاروں کی گشت سے علاقہ مکینوں میں خوف ہراس پھیل گیا تھا۔
جبکہ دوسری طرف مشکے کے شمالی علاقہ سنہڑی، کھیر تھر، نوانوں سمیت دوسرے ندی نالوں میں فوج نے چڑھائی شروع کردی ہے اور بڑی تعداد میں فوج ان علاقوں کے پہاڑوں پر چڑھ گئے ہیں۔اوریہی سلسلہ مغربی پہاڑوں کلان سے لیکر پتندر تک جاری ہے۔
علاقائی زرائع کے مطابق ابھی تک کسی قسم کی گرفتاری، فائرنگ و شیلنگ کا وقاعہ رونما نہیں ہو الیکن لوگ اپنے اپنے گھروں میں محصور ہیں۔