کوئٹہ : محراب پندرانی قتل کیس میں نامزدملزم کی ٹرانسپورٹ کمپنی سیل کردی گئی

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

محراب پندرانی قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم دولت لہڑی کی ٹرانسپورٹ کمپنی سد ابہار بس ٹرمینل کو پولیس نے سیل کردیا۔

بدھ کے روز پولیس کی بھاری نفری نے ملزم کی تلاش میں سدابہار بس ٹرمینل پر چھاپہ مارا۔اس کی گرفتاری کے لیے اس کے گھر اور دیگر ٹھکانوں پر بھی چھاپے مارے جار رہے ہیں تاحال ان کی گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں۔

محراب پندرانی حاجی دولت خان لہڑی کے پاس ملازم تھے جس نے 35 لاکھ روپے کی چوری کے الزام میں 13 سالہ محراب پندرانی اور اس کے ماموں اختر علی پر بد ترین تشدد کیا جس کی وجہ سے محراب پندرانی کی موت واقع ہوگئی۔

حاجی دولت لہڑی کے تشدد کی وجہ سے 13 سالہ محراب کی حالت خراب ہونے پر ان کے سندھ کے ایک ہسپتال میں علاج کرانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

بعد اس کی میت آبائی علاقے میں اس کے لواحقین کے سپرد کی گئی اور یہ موقف دیا گیا کہ محراب پندرانی نے خودکشی کی ہے۔لیکن اس کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات تھے، جس کی تصاویر جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو اس پر سول سوسائٹی اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کی طرف سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا۔

محراب پندرانی قتل اور رابعہ بلوچ کے گھر پر حملے کے خلاف اسلام، کراچی، کیچ اور دیگر علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کو شیڈول دیا گیا ہے جس کے مطابق آج شام اسلام آباد اور شال میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی طرف سے احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

جبکہ دوسری طرف سدابہار ٹرمینل کے صدر حاجی حکمت لہڑی نے ٹرمینل کی بندش کیخلاف پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا کہ محراب پندرانی کے قتل میں ہمارا کوئی تعلق نہیں ہمارے لوگوں کو اٹھایا جارہا ہے ہمیں معلوم نہیں ایف آئی آر میں کس کا نام ہے اور کس قانون کے تحت ٹرمینل کو بند کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کیساتھ ایک ایس پی ناجائز کررہا ہے۔

صدر آل بلوچستان ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ ہم ٹرمینل کی بندش کیخلاف بلوچستان بھر میں پہیہ جام پڑتال کرینگے۔

حاجی حکمت لہڑی نے کہا کہ محراب پندرانی کوجس نے مارا ہے اسکو پکڑوآج سے بلوچستان بھر میں ہڑتال کا اعلان کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے بھائی کو گرفتار کرکے تھانوں میں لیجایا جارہا ہے جس نے قتل کیا ہے اسکی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمینل کی تمام گاڑیاں حاجی دولت کی نہیں جو ایف آئی آر میں نامزد ہے اسے پکڑا جائے سب کو کیوں ٹارچر کیا جارہا ہے۔

حاجی حکمت لہڑی نے کہا کہ بڑی گاڑیوں کیساتھ قومی شاہرائیں بند کرینگے۔

Share This Article
Leave a Comment