کوئٹہ اور ہرنائی سے پاکستانی فورسز نے تین افراد کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
جبری گمشدگی کی یہ کارروائیاں 19 اور 20 اگست کو سرانجام دی گئیں۔
19 اگست 2021 کے دن ایف سی اور پولیس کے اہلکاروں نے کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس میں واقع گھروں میں چھاپے مار کر دو افراد کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
جن کی شناخت رمضان ولد لال محمد چلگری مری اور بالاچ ولد توکلی چلگری مری کے ناموں سے ہوگئی۔
جبکہ 21 اگست 2021 کو ہرنائی بازار سے ایف سی نے خان محمد ولد رؤف چلگری مری نامی ایک شخص کوگرفتار کرنے کے بعد جبری لاپتہ کردیا۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ رمضان کوئلہ کے کان میں مزدوری کرتے ہیں جنھیں پہلے بھی ہرنائی سے ایف سی نے گرفتاری کے بعد 5 مہینے تک جبری لاپتہ رکھا اور پھر انہیں سبی جیل میں منتقل کردیا جہاں سے وہ ضمانت پر رہا تھے اور 13 اگست کو سبی کی عدالت میں ان کی پیشی تھی۔