وادی پنجشیر ہمارے مکمل محاصرے میں ہے، طالبان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read


طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے شمال میں طالبان کے خلاف مزاحمت کے آخری بڑے گڑھ۔پنجشیر وادی کے محاصرے کا دعویٰ کیا ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ بغلان کے تین اضلاع بنوں، پل حصار اور دہ صلاح کو مکمل طور پر دشمن سے کلیئر کروا لیا گیا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ سالانگ ہائی وے کھلی ہے اور دشمن پنجشیر تک محدود ہو کر رہ گیا ہے۔

کابل کے شمال میں ہندوکش کی بلند چوٹیوں میں گھری ہوئی پنجشیر وادی ایک طویل عرصے سے مزاحمت کے مرکز کے طور پر جانی جاتی رہی ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ طابان اس مسئلے کے پرامن حل کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment