چین کا پاکستان سے گوادر میں انجینئرزپر حملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ

0
259

پاکستان میں چینی سفارتخانے نے گوادر بے ایکسپریس وے پروجیکٹ پر چینی قافلے پر خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے اور حملے کی مکمل تحقیقات اور قصورواروں کو سخت سے سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

گذشتہ روز بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں ایک بی ایل اے کے ایک فدائی حملے میں دو بچوں سمیت 6چینی اور 3 سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکت و زخمی ہونے کی خبریں رپورٹ پوئی ہیں۔

جمعہ کو ہونے والے اس دھماکے میں چینی انجینئروں اور کارکنوں کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔

پاکستان کی وزارت داخلہ کے ایک بیان کے مطابق یہ خود کش حملہ تھا جس میں ایک چینی شہری زخمی ہوا۔

چینی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ اس حملے کے بعد انھوں نے فوری طور پر ہنگامی پلان نافذ کرتے ہوئے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ زخمیوں کا مناسب علاج کرنے کے ساتھ ساتھ حملے کی مکمل تحقیقات اور قصورواروں کو سخت سے سخت سزائیں دے۔

سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ’پاکستان میں تمام متعلقہ محکموں سے چینی شہریوں کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے اقدامات میں تیزی اور سکیورٹی کے معاملے میں شراکت داری کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے۔‘

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here