فری بلوچستان موومنٹ کے سربراہ حیربیار مری نے گزشتہ روز کابل پر طالبان کے قبضے اور افغانستان میں امریکہ جیسے طاقتور کی ناکامی پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر طالبان کے ہاتھوں امریکہ جیسے طاقتور شکست کھا سکتی ہے تو اس میں کوئی شک نہیں ہونی چائیے کہ بلوچ قوم بھی ایران اور پاکستان جیسے ناکام ریاستوں کو شکست دے کر اپنی آزادی حاصل کر سکتے ہیں۔
حیربیار مری نے اپنے ٹوئٹ میں امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی افغانستان میں جمہوریت پراجیکٹ کا اختتام اور اس کا براہ راست شکار افغان خواتین ہیں۔
انہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا ہے کہ نائن الیون کے بعد جس جلدبازی سے امریکہ نے افغانستان پر حملہ کر کے طالبان حکومت کا خاتمہ کیا آج افغانستان میں پاکستان کی جانب سے درپردہ طالبان کی امداد اور کمک کی وجہ سے اسی تیزی سے افغانستان سے اپنی فوج کو نکال رہا ہے۔
حیر بیار مری نے مزید کہا کہ امریکہ نے افغانستان میں افغان عوام کو ناکام کر کے بے سہارا چھوڑا دیا۔