افغانستان میں ہونے والے واقعات پر بائیڈن استعفیٰ دیں، ڈونلڈ ٹرمپ

0
233

گذشتہ برس نومبر میں جو بائیڈن نے امریکی صدارتی انتخاب میں جس حریف کو واضح شکست دی تھی، اس حریف کو افغانستان میں رونما ہونے والے واقعات کے بعد موقع ملا ہے کہ وہ ان پر تنقید کی بوچھاڑ کر سکیں۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مطالبہ کیا ہے کہ صدر بائیڈن افغانستان میں ہونے والے واقعات پر استعفیٰ دیں۔

انھوں نے دعوی کیا کہ اگر وہ اس وقت بھی صدر ہوتے تو امریکی فوج کا افغانستان سے انخلا ’کہیں مختلف اور کہیں زیادہ کامیاب ہوتا۔‘

سابق صدر کے مطالبے پر صدر بائیڈن کی ٹیم نے جواب میں کہا ہے کہ طالبان اور امریکہ کے درمیان فروری 2020 میں طے کیا گیا معاہدے صدر ٹرمپ کے دور میں کیا گیا تھا۔

بی بی سی شمالی امریکہ کے مدیر جان سوپیل نے اس بارے میں لکھا کہ ’اس معاہدے کو تیار ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا تھا لیکن اس تمام افراتفری کی ذمہ دار جو بائیڈن پر لاگو ہوتی ہے۔‘

طالبان نے جس سرعت سے افغانستان پر قبضہ کیا ہے اس کے بعد سے صدر بائیڈن پر ہر جگہ سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ ان کی اپنی انتظامیہ کہ اہم رکن خود اس بات کو تسلیم کر رہے ہیں کہ افغانستان کا طالبان کے ہاتھ میں جانے امریکہ کی توقع کے برخلاف کہیں زیادہ تیزی سے ہوا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here