بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکند رخان ایڈوکیٹ اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی نے کٹھ پتلی وزیراعلی بلوچستان جام کمال کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کل حزب اختلاف کے اراکین اسمبلی اور صوبائی اسمبلی عبدالواحد صدیقی تھانہ بجلی گھر روڈ گئے جہاں انہوں نے متعلقہ ایس ایچ ا کو عدالت کی جانب سے جاری ایف آئی آر کا حکم بھی دکھایا مگرحسب معمول وزیراعلی بلوچستان کے دبا ؤکی وجہ سے ایف آئی آر درج نہیں کیاجارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر درج نہ کرنے سے نہ صرف اراکین اسمبلی کے استحقا ق مجروع ہوا ہے بلکہ توہین عدالت بھی کی گئی ہے جس کی ہم پروزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف ایف آئی آر درج نہ ہوا تو ہم اس معاملے کو کورٹ میں بھی لے جائینگے کیونکہ جب عدالت کا حکم نہ مانا جائے تو معاشرے پر اس برے اثرات پڑیں گے، اس لیے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طورپر وزیراعلیٰ کے خلاف ایف آئی آر درج کرے تاکہ عدالت کے حکم کی تعمیل ہو۔