نیو کاہان مری کیمپ میں سی ٹی ڈی نے ایک کارروائی کے دوران 5مشتبہ افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق ہمیں خفیہ اطلاعات ملیں کہ مشتبہ افراد 14اگست کے موقع پر مبینہ طورپر کارروائی کر سکتے ہیں جس بناء پر فورسز نے نیو کاہان مری کیمپ میں آپریشن کا آغاز کیا تو کیمپ کے اندر سے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی اورجوابی کارروائی میں پانچ مشتبہ افرادہلاک ہوگئے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق دو کی شناخت ہوگئی ہے جن کا تعلق کالعدم علیحدگی پسند تنظیم سے ہے جبکہ دیگر تین کی شناخت نہیں ہوسکی۔
سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ نصف گھنٹے تک جاری رہا، کمپاؤنڈ سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔
آخری اطلاعات آنے تک فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔
واضع رہے کہ ماضی میں سی ڈی اے اور دیگر ریاستی فورسزجعلی مقابلوں میں بے گناہ لوگوں کو ہلاک کر چکے ہیں۔
مقامی لوگوں کے مطابق حالیہ واقعہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے اور لاپتہ افراد جو پہلے سے ریاستی عقوبت خانوں میں قید ہیں انہیں جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیاہوگا۔
تاہم ابھی ہلاک کئے گئے افراد کی شناخت میڈیا میں ظاہر نہیں کی گئی ہے۔