ثنا اللہ زہری، قادر بلوچ،نواب محمد خان شاہوانی اور یونس چنگیزی کل 8اگست کوکوئٹہ میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کا علان کرینگے۔
اس سلسلے میں کل آٹھ اگست بروز اتوار کوکوئٹہ میں سریاب کسٹم روڈ آصف آباد کے علاقے میں واقع جتک ہاؤس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
جس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری شریک ہونگے۔
تقریب میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف آف جھالاوان نواب ثنااللہ خان زہری، سابق گورنر بلوچستان جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ، سابق وزیر نواب محمد خان شاہوانی اوریونس چنگیزی سمیت مختلف سابق سینیٹرز، سابق اراکین بلوچستان اسمبلی و اہم قبائلی شخصیات کی سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ شمولیت کے کا اعلان کرینگے۔
جبکہ اس موع پر بلاول بھٹو تقریب سے تقریب سے خطاب کریں گے۔