امریکا ایران کیخلاف اپنے دفاع کے اسرائیل کے حق کی حمایت کرتا ہے،وائٹ ہاؤس

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے زور دیا کہا ہے امریکا ایران کے خلاف اپنے دفاع کے اسرائیل کے حق کی حمایت کرتا ہے۔

جمعرات کو العربیہ کو دیے گئے ایک بیان میں ساکی نے کہا کہ عالمی برادری تہران کے بڑھتے ہوئے رویے پر فکرمند ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل جمعرات کو اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے اعلان کیا تھا کہ تل ابیب ایران پر حملہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

گینٹز نے اسرائیلی میڈیا کو بتایا ہم ایک ایسے مقام پر ہیں جہاں ہمیں ایران کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔ دنیا کو اب ایران کے خلاف کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔

برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈومینک راب نے جمعرات کو کپا تھا کہ اگر ایران کے نئے صدر ابراہیم رئیسی نے دشمنی کا انتخاب کیا تو ایران کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔

Share This Article
Leave a Comment