انجمن تاجران تربت کا کل سے لاک ڈاؤن ختم، دکانیں کھولنے کااعلان

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

انجمن تاجران کیچ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاؤن کی مدت پوری ہونے اور انتظامیہ کی جانب سے آج لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر انجمن تاجران کیچ کل بروز جمعہ مورخہ 6 اگست 2021 سے باقاعدہ لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کرتا ہے، اور تمام دوکانداروں سے گزارش ہے کہ کل سے دوکانیں اور مارکیٹ کھولیں اور انشائاللہ ہفتہ 7 اگست سے معمول کے مطابق بازار کھل جائیگا۔

ترجمان انجمن تاجران نے مذید کہا کہ تربت میں اب کورونا کیسز میں 80 فیصد کمی ہوئی ہے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے مزدور اور دہاڑی دار طبقہ نان شبینہ کا محتاج ہے اور دوکاندار مذید کسی لاک ڈاؤن کو برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔

انہوں نے تمام دوکان دار حضرات سے درخواست کی ہے کہ کرونا چونکہ ایک عالمی وباء ہے اس سے بچاؤ کا واحد حل احتیاط اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہونا ہے۔

ترجمان نے تمام دوکان داران سے گزارش کی ہے کہ کل سے مکمل ایس او پیز پر عمل پیرا ہوکر دوکان کھولیں اور جن دوکان داروں نے اب تک کرونا ویکسین نہیں کرایا ہے وہ پوری ویکسین کریں اور اپنے عملے کو بھی ویکسین کروائیں اور ساتھ میں دیگر ایس او پیز پر بھی سختی سے عمل کریں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment