جام کمال وشاہ زین بگٹی مابین ملاقات، ناراض بلوچوں سے بات چیت کیلئے غور

0
267

بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیراعلیٰ جام کمال سے وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے مصالحت و ہم آہنگی بلوچستان شاہ زین بگٹی نے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ملاقات کی۔

ملاقات میں چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا، آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے، سیکرٹری قانون محمد علی کاکڑ اور وزیر اعلی کے پرنسپل سیکریٹری زاہد سلیم بھی موجود تھے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ملاقات میں وزیر اعظم کے بلوچستان میں مستقل امن اور ترقی کے لیے ناراض بلوچوں سے بات چیت کرنے کے فیصلے کی روشنی میں بلوچستان میں مفاہمت اور ہم آہنگی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات، بلوچستان میں مجموعی امن و امان کی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here