بی ایل اے نے نوشکی میں ڈیتھ اسکواڈ کارندے کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے)کے ترجمان جیئند بلوچ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے نوشکی میں خاخوئی کے مقام پر پاکستان فوج اور خفیہ ادارے کی سربراہی میں چلنے والے نام نہاد“ ڈیتھ اسکواڈ”کے ایک کارندے علی احمد محمد حسنی کو اس کے گھر کے قریب ایک حملے میں ہلاک کردیا اور اس کا اسلحہ اپنے قبضے میں لے لیا۔

علی احمد نوشکی کے پہاڑی علاقوں خاخوئی، ہژدہ خول، زرین جنگل میں بلوچ قومی تحریک کیخلاف کام کررہا تھا۔ مذکورہ شخص آئی ایس آئی ایجنٹ اور خاران میں نفاذ امن نامی ڈیتھ اسکواڈ کے مہلوک سربراہ مظفر جمالی کے نیٹورک سے منسلک تھا جس کو 2012 میں تنظیم نے خاران میں نشانہ بناکر ہلاک کردیا تھا۔

سال 2019 میں ہژدہ خول نوشکی میں بلوچ سرمچاروں پر ہونے والے حملے میں بھی مذکورہ مجرم ملوث تھا، جس کو بلوچ سرمچاروں نے پسپا کردیا تھا۔

بلوچ لبریشن آرمی نوشکی اور گردنواح میں بلوچ قومی تحریک کے خلاف سرگرم ریاستی پیرول پر کام کرنے والے کارندوں پر واضح کرتی ہے کہ قومی غداری کے مرتکب عناصر کو ہرگز بخشا نہیں جائے گا۔

Share This Article
Leave a Comment