پنجگور،خضدار: گولی لگنے اورسانپ کے ڈسنے سے 2نوجوان ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پنجگورمیں بندوق صاف کرنے کے دوران گولی لگنے سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا جبکہ خضدار میں ایک نوجوان سانپ کے ڈسنے کی وجہ سے وفات کرگئے۔

بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل نال گریشہ کے علاقے زباد گریشہ میں ایک نوجوان سانپ کے ڈسنے کی وجہ سے وفات کر گیا۔

عبید ولد مراد جان کوچہ گریشہ کا رہائشی تھا اور زباد گریشہ میں کسی زمیندار کے کھیتوں میں کام کرتا تھا۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ آج بروزپیرصبح کے وقت اسے کھیت میں کام کے دوران ایک زہریلی سانپ نے ڈس لیا۔جب اسے طبی امداد کے لیے نال لے جایا جارہا تھا تو وقت پر ہسپتال نہ پہنچنے اور بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے اس کی جسم میں زہر پھیل گیا اور وہ جان کی بازی ہار گیا۔

واضح رہے کہ دو دن قبل بھی خضدار کے تحصیل زہری میں علی دوست نامی ایک نوجوان سانپ کے ڈسنے کی وجہ سے بروقت ہسپتال نہ پہنچ سکا اور راستے میں دم توڑ گیا۔

ایک ہفتے میں بلوچستان کے سب سے بڑے ضلع میں سانپ کے ڈسنے سے ہلاکت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

ضلع خضدار رقبے کے لحاظ سے بلوچستان کا سب سے بڑا ضلع اورزراعت اور معدنی وسائل سے مالا مال ہے۔لیکن پورے ضلع کے کسی بھی ہسپتال میں سانپ کے زہر کو بے اثر کرنے کا انجکشن تک میسر نہیں جس سے علاقے میں سانپ کے ڈسنے سے اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔

دریں اثنا بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے عیسئی میں بندوق صاف کرنے کے دوران ایک نوجوان اچانک گولی لگنے کی وجہ ہلاک ہوگیا ہے۔

گولی لگنے سے ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت مزمل ولد عبدالقدیر سکنہ تسپ کے نام سے ہوگئی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment