اوتھل: آئل ٹینکرز کا پولیس کیخلاف احتجاج، بلوچستان بھر کو تیل کی سپلائی بند

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے شہر اوتھل میں آئل ٹینکرز نے پولیس کے رویے کے خلاف احتجاجاً گاڑیاں کھڑی کردیں اور بلوچستان بھر کو تیل کی سپلائی بند کر دیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق آل پاکستان آئل ٹینکرز اونر ایسویسی ایشن کا لسبیلہ موٹروے پولیس کے رویے کے خلاف احتجاج کرکے بلوچستان بھر کو تیل کی سپلائی بند کر دی ہے جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اوتھل کے مقام پر آئل ٹینکرز کھڑے کرکے بلوچستان بھر کے لئے تیل کے سپلائی بندی کردی ہے۔

آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین میر شمس شاہوانی کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں اوتھل زیرو پوائنٹ کے قریب ہمارے ڈرائیور پر تشدد کیا گیا ہے۔ موٹر پولیس حاد ثے کے بعد پیش آنے والے مسئلہ کو حل نہیں کررہا ہے، موٹر وے پولیس کے رویے کے خلاف ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ ہمارے ڈرائیورز کو بلا جواز تنگ کیا جاتا ہے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے ایسے ہتکھنڈوں پر مزید خاموش نہیں رہیں گے۔ جب تک پولیس اس معاملے کو حل نہیں کرتا اور موٹروے پولیس ہمارے ڈرائیورز کے ساتھ اپنا رویہ درست نہیں کرتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment