ادارہ سنگر کا اپنی کتابوں کی اشاعت کاسلسلہ بحال کرنیکا اعلان

0
321

سنگر میڈیاہاؤس نے اپنی کتابوں کی اشاعت کاسلسلہ بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

اس سلسلے میں ادارہ سنگرکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سنگرمیڈیا ہاؤس رواں سال کے آخری مہینے دسمبر تک اپنی تین کتابوں کی اشاعت کا اہتمام کرے گی۔

جس میں شہید سرمچارمیجر نورابلوچ پر مرتب کی گئی کتاب ”دی میجر نورا“ کی دوسری ایڈیشن، اختر ندیم بلوچ کی شاعری کا مجموعہ، شہید منان بلوچ کی زندگی اور اسکے تعلیمات پر مشتمل کتاب”ڈاکٹر منان بلوچ کی زندگی اور اس کی تعلیمات“ شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کی جہد آزادی کے عظیم رہنماشری سبھاش چندر جی بوس کی سوانح عمری، جدجہد،فکرو نظریات اورتعلیمات پر مبنی ایک تاریخی و دستاویزی کتاب ”نیتا جی“بھی پائپ لائن کا حصہ ہے۔اوراسکے علاوہ 2022 میں بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے شہید سیکریٹری اطلاعات،بلوچ دانشور،صحافی شہید حاجی رزاق بلوچ کی زندگی پر مبنی کتاب”’شہید حاجی رزاق بلوچ کی زندگی اور اس کی تعلیمات“ پر بھی کام جاری ہے۔

بیان میں حاجی رزاق بلوچ کے حلقہ احباب، فیملی سمیت ان کے تمام سیاسی و صحافتی ساتھیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ حاجی رزاق سے منسلک اگر انکے پاس کسی قسم کی بھی موادجو تصاویر، یاداشت یا تحریر کی شکل میں ہو یا اگر وہ لکھناچاہتے ہوں تو اپنے نگارشات،شاعری و دیگر مواد ہمیں درج ذیل ای میل پر ارسال کر سکتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارہ نے اپنی تشکیل سے آج تک مختلف موضوعات پر 25کتابیں کی اشاعت کا سنگ میل طے کیا ہے۔اور اس کے علاوہ کچھ کتابیں آنے والے دنوں میں شائع کیے جائینگے۔جن میں بلوچ قومی رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کے لیکچرز اور زرین اقول پر مشتمل مجموعہ ”ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کی تعلیمات“ بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے چیئرمین خلیل بلوچ کے انٹرویوز کا مجموعہ، چاکر بلوچ کی تحقیقی کتاب ”ایشیاء کی قوم پرست تحریکیں“ اور ”شہیدانی تاک دوم“ شامل ہیں۔

درج ای میل پر اور سنگر کی آفیشل وٹس آپ پر مواد ارسال کیے جا سکتے ہیں

sangardaily@gmail.com

sangarmonthly@gmail.com

ادارہ سنگر کی آفیشل وٹس آپ نمبر۔

+31685041149

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here