ایران سے مکران کیلئے 80 میگاواٹ بجلی کی فراہمی شروع ہوگئی، کیسکو

0
242

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے حکام کا کہنا ہے کہ ایران سے مکران کے لیے 80 سے 100 میگاواٹ بجلی فراہمی شروع ہو گئی ہے۔

کیسکو کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک ایران سے مکران کے علاقوں کو بجلی فراہم کرنے والی 132کے وی جیکی گور۔مند ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی شروع ہو گئی ہے اور اس سلسلے میں آج جمعرا ت کے روز 80 میگاواٹ سے 100میگاواٹ بجلی کی فراہمی کے بعد صورتحال معمول پر آنا شروع ہو جائے گی۔

کیسکو ترجمان نے اُمید ظاہر کی کہ مکران ڈویژن میں بہت جلد بجلی مکمل طور پر بحال ہو جائے گی جس کے بعد صورتحال معمول پر آجائے گی۔

خیال رہے کہ گذشتہ تین چار روزسے تربت، گوادر،پسنی میں بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف لوگ سراپا احتجاج ہیں۔تربت میں مشتعل عوام نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر مکران کے آفس پر دھاوا بول دیا تھا اور کیسکو انچارج کی گاڑی کی توڑ پھوڑ کی جبکہ گوادر میں سی پیک کے تحت بننے والے سڑک کا کام عوام نے احتجاجاً بند کردیا اوردھرنا دیا۔

اسی طرح پسنی میں عوام نے روڈ بند کرکے دھرنا دیا جو ہنوز جاری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here