بلوچستان کے ضلع سوراب سے سی ٹی ڈی نے دو مبینہ دہشتگروں کی گرفتاری دعویٰ کیا ہے۔
ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق سوراب میں ایک مکان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارکر وہاں موجود دو مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں بارودی مواد، ٹراما کارڈ، ڈیٹونٹر اور دستی بم برآمد کیے گئے ہیں۔
واضع رہے کہ سی ٹی ڈی، پولیس اورایف سی کی طرف سے اس طرح کے دعوے عموماً ہوتے رہتے ہیں لیکن یہ دیکھا گیا ہے کہ گرفتار یا انکاؤنٹر کے نام سے مارے جانے والے اکثر جبری لاپتہ افراد ہوتے ہیں جو کئی کئی سالوں سے ریاستی عقوبت خانوں میں غیر انسانی اذیت سہہ رہتے ہوتے ہیں۔
دوسری جانب بلوچستان کے علاقے منگچر کی طرف پہاڑی علاقے میں ایک لاش بر آمد ہوئی ہے۔
جس کی شناخت غلام مصطفی ولد غلام قادر بنگلزھی سکنہ مستونگ کے انم سے ہوگئی ہے جنہیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔
لاش ضروری کارروائی کے لیے کلات منتقل کردیا گیا۔
قتل کی محرکات اور مجرموں تک پہنچنے کے لیے پولیس تحقیق کر رہی ہے۔