بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
دی بلوچستان پوسٹ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ تربت کے علاقے شہرک میں فائرنگ کے ایک واقعے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم سے سرنڈر شدہ ایک شخص شاکر عرف شاہین ولد غلام سرور اور ان کا ایک ساتھی زاہد ولد دہکان کہور ہلاک ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سرنڈر شدہ شاکر عرف شاہین اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ گھر کے باہر کھڑے تھے تب ان کو مسلح افراد نے نشانہ بنایا۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔