گومازی پاکستانی فوج کا آپریشن: چئیرمین غلام نبی کا کزن انتقال کر گئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

گومازی پاکستانی فوج کا آبادی پر دھاوا،بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے سابق وائس چیئرمین غلام نبی سمیت کئی افراد کے گھروں میں لوٹ مار تشدد،غلام نبی بلوچ کا کزن انتقال کر گیا۔

ضلع کیچ کے علاقے گومازی میں پاکستانی فوج نے آبادی کو محاصرے میں لینے کے بعد چئیرمین غلام نبی سمیت سیٹ پلان، کریم داد،مولابخش، سیٹ الحیٰ بخش، اور چئیرمین غلام نبی کے خالہ کے گھروں پر دھاوا بول کر گھروں میں لوٹ مار کے ساتھ خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا،دوران آپریشن پاکستانی فورسز کی تشدد کے بعدچئیرمین غلام نبی کے کزن بی بی کیگد اسی وقت دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئے۔

اطلاعات ہیں کہ کئی افراد کو پاکستانی فوج نے شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد نیم مردہ حالت میں چھوڑ دیا اور کئی افراد کو حراست بعد ساتھ لے گئے۔

مزید اطلاعات آنے کے بعد اس خبر کو آپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

Share This Article
Leave a Comment