لاپتہ افراد خاندانوں کو ملکی قوانین کے تحت انصاف فراہم کیا جائے،نصر اللہ بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے پاکستان کے حکومتی اداروں کے نام اپنے جاری کردہ بیان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

نصرالہ بلوچ نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے آفیشل فیس بک پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ بھی انسان ہیں اور پاکستانی شہری ہیں۔انکے بھی انسانی حقوق ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ انکے لاپتہ پیاروں کے معاملے میں حکومت اور ملکی ادارے ان سے ملکی قوانین کے تحت رویہ اختیار کرے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت و ملکی اداروں کی یہ آئینی اور اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اذیت میں مبتلا خاندانوں کی فریاد کو سنے اور انہیں ملکی قوانین کے تحت انصاف فراہم کرے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment