بولان میں دشمن فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ رات شاہرگ میں قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا۔ بی ایل اے اسنائپرٹیم نے کھوسٹ میں بیرکچ کے مقام پر دشمن فوج کیایک اہلکار کو نشانہ بنایا جو موقع پر ہلاک ہوا بعد ازاں سرمچاروں نے بھاری ہتھیاروں سے پوسٹ پر حملہ کر دیا جس سے پوسٹ کو شدید نقصان پہنچا۔

حملے کے بعد دشمن فوج نے چار گاڑیوں میں مدد کیلئے مذکورہ مقام آنے کی کوشش کی تاہم قابض فوج کے ان اہلکاروں کو بھی سرمچاروں کے ایک دوسرے دستے نے راکٹوں اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دشمن فوج کو شدید مالی اور جانی نقصانات اٹھانے پڑے۔

ایک اور حملے میں بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز بولان کے علاقے منصور میں قابض پاکستانی فوج کو راشن سپلائی کرنے والی ایک گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کی زد میں آنے سے گاڑی کو نقصان پہنچا۔

ان دونوں حملوں کی زمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

بولان اور گردنواح میں پاکستانی فوج سول گاڑیوں کو راشن لانے کیلئے استعمال کررہی ہے جبکہ اس حوالے سے چند مقامی کوئلہ ٹھیکیدار ان کو مدد فراہم کررہے ہیں۔ بی ایل اے واضح کرتی ہے کہ قابض فوج کو راشن فراہم کرنے والے افراد کو نشانہ بنایا جائے گا لہٰذا مذکورہ افراد اپنے جانی اور مالی نقصان کے ذمہ دار خود ہونگے۔

Share This Article
Leave a Comment