پسنی سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی پسنی میں آج بروزمنگل صبح سویرے جڈی بیچ پر ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوگئی ہے۔

جس کی شناخت علی جان ولد الہی بخش ساکن وارڈ نمبر 6کے نام سے ہوگئی ہے۔

مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ لاش کی سر مٹی میں د ھنسا ہوا تھاجبکہ اس کے سر پر گہرے وار کے نشانات پائے گئے ہیں۔ایسا لگتا ہے جیسے اس پر کسی آہنی راڈ سے وارکرکے پھر اس کے سر کو مٹھی میں دھنسا کر اس کی سانسیں سلب کی گئیں۔

فیملی ذرائع کے مطابق وہ گذشتہ دوروز سے لاپتہ تھے۔

واضع رہے کہ مذکورہ نوجوان کا ایک بھائی نجیب اللہ گذشتہ رمضان سے اپنے کشتی سمیت لاپتہ ہے جس کی اب تک کوئی خیر خبر نہیں ہے۔

علی جان، اردو اور بلوچی زبان کے نوجوان شاعر اکمل شاکر کے چھوٹے بھائی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment