ضلع کیچ: گومازی فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع کیچ میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ پیر کی شام ساڑھے نو بجے سرمچاروں نے گومازی کے علاقے چیر بازار میں پاکستانی فوج کی چوکی پر راکٹ حملہ کیا۔

راکٹ چوکی کے اندر جاگری جس سے قابض فوج کو جانی و مالی نقصان اْٹھانا پڑا ہے۔ یہ چوکی بی ایل ایف کے شہید سرمچار شہید کیپٹن جہانگیر کے گھروں پر قبضہ کرکے قائم کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ قابض فورسز پرحملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment