ڈیرہ غازی خان انڈس ہائی وے تونسہ روڈ پر جھوک یار شاہ کے قریب بس اور ٹرالر کے تصادم میں 29 افراد ہلاک اور 44 زخمی ہوگئے۔
کمشنر ڈی جی خان ڈاکٹر ارشاد احمد نے حادثے میں 29 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی، زخمی اورہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمز نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا، بدقسمت مسافر بس سیالکوٹ سے راجن پور جا رہی تھی۔
دوسری جانب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ نے بتایا کہ ہسپتال منتقل کیے جانے والے زخمیوں میں سے 4 کی حالت بھی تشویشناک ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں زائرین کی بس کھائی میں گرنے سے 23 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔