گوادرمیں چائنیز ٹرالنگ کیخلاف دالبندین میں احتجاجی مظاہرہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

نیشنل پارٹی ضلع چاغی کے زیر اہتمام گوادر میں چائنیز ٹرالنگ اور بلوچ ماہی گیروں کی معاشی قتل کے خلاف دالبندین پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین میں نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر میر عاطف بلوچ بی ایس او پچار کے ضلعی آرگنائزر وسیم بلوچ تحصیل جنرل سیکرٹری غلام اللہ بلوچ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر میں چائنیز ٹرالنگ اور بلوچ ماہی گیروں کی معاشی قتل کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چینی ٹرالرز بحرہ بلوچ میں مچھلیوں کو پکڑنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا نام استعمال کرکیسمندری حیات کی نہ صرف نسل کشی کررہے ہیں بلکہ نایاب سمندری حیات کا شکار کرکے اپنے ملک منتقل کررہے ہیں۔ اس طرح کے اقدام سے مچھلیوں کی نسل کشی اور ماہی گیروں کو معاشی طور پر کمزور کرنا بلوچستان کے عوام کو قبول نہیں۔اور سی پیک کے نام پر زیادہ پنچاب کو فائدہ دے رہے ہیں اور بلوچستان کے سائل وسائل کا فائدہ اٹھانے تک نہیں چھوڑتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوام کے لئے نیشنل پارٹی ہر میدان میں عوام کے ساتھ ہے۔ انھوں نے کہا حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہر طبقے فکر کی لوگ بے روزگاری مہنگائی کی وجہ سے سخت پریشان ہیں۔جب تک عوام کو حقوق نہیں دینگے ملک ترقی نہیں کریگا۔

انہوں نے کہا گوادر کے نام سے بڑے دعوے تو کررہے ہیں مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ وہاں کے رہائشیوں کو پانی بھی دستیاب نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ ماہی گیروں کا روزگار ختم کررہے ہیں تاکہ ان کی جگہ پر چائنیز کو جدید سازوسامان کے ساتھ لاکر مقامی لوگوں کو بے دخل کرکے ان کے روز گار غیر لوگوں کو دیئے جائیں جو نا انصافی ہوگی۔ نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجارکے عہدیدار خاموش نہیں رینگے اور ان کے حقوق کے لئے آواز بلند کرینگے۔

Share This Article
Leave a Comment