غاصبوں سے نجات کا راستہ ہی جے کے پی این پی کی جدوجہدکا مقصد ہے، حبیب رحمان

ایڈمن
ایڈمن
4 Min Read

جموں کشمیرپیپلزنیشنل پارٹی(جے کے پی این پی) کے سابق ترجمان حبیب رحمان نے بیرسٹر قربان کے یوم وفات پر ریاست جموں کشمیر کے عوام کے نام اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں کہا ہے کہ آئیے جموں کشمیر پی این پی کا حصہ بنیے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں ریاست جموں کشمیر کے کچلے ہوے عوام،طلباء اورنوجوانو کو ان کا مقصدیاد دلاتے ہوئے کہاکہ آپ کی لڑائی سماج سے فکری ابہام اورجاگیردارانہ باقیات کے خاتمے کیلئے۔آپ کی لڑائی غاصب اور ان کی گماشتہ قوتوں کو بے نقاب کرنے کے لئے ہے۔بنیادی انسانی ضروریات تعلیم،رزگار اور صحت کی سہولیات کے حصول کیلئے ہے۔قومی وسائل کی لوٹ مار روکنے اورقومی و طبقاتی جبر کے خاتمے کی لڑائی ہے۔

لیکن اس کے برعکس غاصب قوتوں کی آپسی لڑائی اور ان کے گماشتوں کی حکمت عملی نے پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کی توجہ بنیادی اور اصل مسائل سے ہٹا کر مصنوعی مسائل پر لگا رکھی ہے۔تاکہ ریاست کے قدرتی وسائل پانی،معدنیات اور جنگلات کی بے رحمانہ لوٹ مار جاری ہے۔

حبیب رحمان نے کہا کہ بے روزگاری اور غربت نے عوام کی سوچوں کے سوتے خشک کررکھے ہیں۔ایسے میں وسیع تر عوام بیگانگی کا شکار ہوکر تماشائی بنے ہوے ہیں۔حکمران طبقہ کی سیاسی پارٹیاں عوام کو قبیلائی و مذہبی تعصبات میں الجھا کر تقسیم در تقسیم پر عمل پیرا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم پرستی پسماندہ شعور اور قبیلائی نفسیات کی وجہ سے دن بدن تحلیل ہو رہی ہے۔اورایسے حالات میں محنت کش عوام کے نظریہ کی نمائندہ جموں کشمیر پی این پی نظری و سیاسی محاذ پر کٹھن اور مشکل حالات میں اندرونی و بیرونی روکاٹوں کا ثابت قدمی سے مقابلے کرتے ہوے نہ صرف نظریہ کے جوہر کی محافظ ثابت ہوئی بلکہ سائنٹیفک تجزیات کی روشنی میں فکری جمود کو توڑنے کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔

حبیب رحمان نے ریاست جموں کشمیر کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آئیے جموں کشمیر پی این پی کا حصہ بنیے اوراس کے سائنسی تجزیات کا جائزہ لیجیے اور جدوجہد کا درست ا راستہ ختیار کیجیے۔

انہوں نے ریاست جموں کشمیر کے عوام سے کہا کہ آئیے یہ عہد کریں کہ ہم جس کی غلامی میں ہیں اس کے خلاف جدوجہد کریں اور بنیادی اصول کو سمجھتے ہوے قومی و طبقاتی جبر سے نجات کی جدوجہد کومنظم کریں۔اورغاصبوں اور اس کے گماشتوں کا ایندھن بننے کی بجاے وسیع تر عوام کی نمائندگی کریں۔

قبیلائی تعصبات جیسے پسماندہ ابہام سے نکل قومی سوچ اپنائیں اور قومی و طبقاتی جبر سے نجات کا درست راستہ اپنائیں۔اور درست راستہ صرف جموں کشمیر پی این پی کا راستہ ہے جس کا انتخاب اس سماج کے معروض کا درست سائنسی تجزیہ کرکے کیا گیا ہے۔ اپنی توانائیاں،اپنا وقت اور وسائل غاصبوں اور ان کے گماشتوں کاایندھن بن کر صرف کرنے کے بجائے ایک آزاد،قومی طبقاتی جبر سے نجات کی عظیم جدوجہد میں صرف کریں اور یہی ہماری کامیابی کی ضامن ہے۔

Share This Article
Leave a Comment