بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے ہزار گنجی علاقے میں سی ٹی ڈی(کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) فورسز نے مقابلے میں 5 افراد کو ہلاک کرنیکا دعویٰ کیا ہے۔
ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مبینہ دہشتگردوں کی موجودگی پر آپریشن کیا تو دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کردی۔
ترجمان نے بتایا کہ فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مبینہ دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا گیا جب کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت کیلئے ان کی لاشیں مقامی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
واضع رہے کہ بلوچستان میں سی ٹی ڈی ہو یاایف سی وپاکستان آرمی، اس طرح کے منصوبہ بند کارروائیاں کرتے رہتے ہیں جس میں مارے جانے والے لوگ اکثر وہ ہوتے ہیں جو سالوں سے انہی فورسز کے ہاتھوں جبراً لاپتہ ہوتے ہیں۔